سوسائٹی آف سرجنز ایسو سی ایشن ضلع سوات کابینہ کا پہلا اجلاس

اجلاس میں مریضوں کو بروقت اور حکومت کی تجویز کردہ معیار کے مطابق علاج کی سہولیات کی فراہمی پر بھی سیر حاصل بحث کی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوسائٹی آف سرجنز ایسو سی ایشن ضلع سوات کابینہ کا  پہلا اجلاس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک  سے کیا گیا۔اجلاس میں سوسائٹی کے قیام کو سوات کے سرجنزاورمریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔اجلاس میں سوسائٹی کی تنظیم سازی کی تکمیل اور مستقبل قریب میں سرجنز کے لئے مقامی سطح پر عالمی معیار کی ورک شاپس اور کانفرنس کے انعقاد پر غور کیا گیا اور کابینہ کے مختلف ارکان کو اس سلسلے میں جلد از جلد طریقہ کار وضع کرنے کی ذمداری سونپی گئی۔۔ اجلاس میں مریضوں کو بروقت اور حکومت کی تجویز کردہ معیار کے مطابق علاج کی سہولیات کی فراہمی پر بھی سیر حاصل بحث کی گئی اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ چند پرائویٹ ہسپتال مقرر کردہ معیار پر پورا نہ اترنے کے باوجود مریضوں کو طبی سہولیات دینے میں مصروف ہیں جو مریضوں کی کی صحت سے کھیلنے کی مترادف ہے۔ اس سلسلے میں طے ہوا کہ ان ہسپتالوں کو تجویز کردہ معیار پر لانے کے لئے یاداشت تحریر کی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More