راجہ آباد میں بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے والد کو قتل کردیا

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ راجہ آباد میں نا حلف بیٹے نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنے باپ کو قتل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق قاضی بابا راجہ آباد میں نعمان نے وقتی تکرار پر اپنے والد ضیاء الرحمن پر فائرنگ کھول دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ذیشان ولد ضیاء الرحمن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More