سنٹرل اسپتال سیدو شریف میں ناتجربہ کارپیرامیڈکس کی بھرمار

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ناتجربہ کار ہاوس جاب کرنے والوں کی بھر مار ہیں جو مریضوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے مرکزی سنٹرل اسپتال سیدو شریف میں ناتجربہ کار پیرامیڈکس نے لوگوں پر تجربات شروع کردئے، ذرائع کے مطابق ہاوس جاب کرنے والوں کی اسپتال میں بھرمار ہے جبکہ نومولود بچوں کو کنولا لگانے کی اہلیت نہیں، ذرائع کے مطابق سنٹرل اسپتال سیدو شریف کے نرسری وارڈ میں بچوں کو کنولا تک نہیں لگایا جا سکتا، متاثرہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ اس کے تین دن کے بچے کو کنولا لگایا گیا جبکہ انجیکشن لگاتے وقت وہ سب باہر نکل آیا، انہیں پیڈز بھیجا گیا لیکن وہاں پر کسی نے صحیح طریقے سے کنولا نہیں لگایا ، کئی دفعہ پیڈز،کیجولٹی اور نرسری وارڈ کے چکر لگائے لیکن کنولا بچے کو نہیں لگایا جا سکا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ناتجربہ کار ہاوس جاب کرنے والوں کی بھر مار ہیں جو مریضوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں،لہٰذہ حکام نوٹس لے اور تجربہ کار افراد کو بھرتی کیا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More