سوات میں ہنرمند خواتین کے لئے منعقدہ نمائش اختتام پذیر، مقامی طور پر تیار کئے گئے مصنوعات کی نمائش کی گئی

مقامی افراد خصوصاً خواتین اور فیملیز نے نمائش کا رخ کیا اور مقامی طور پر مختلف مصنوعات کی تیاری کو سراہا اور خریداری بھی کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) خواتین کی جانب سے تیار کردہ مقامی مصنوعات کی نمائش کے لئے منعقدہ تین روزہ میلہ اختتام پزیر، نمائش میں سوات اور شانگلہ سے تعلق رکھنے والی خواتین ہنرمندوں کے ہاتھوں اور مشین سے بنے مختلف مصنوعات عوامی توجہ اور فروخت کے لئے رکھے گئے تھے، مقامی افراد خصوصاً خواتین اور فیملیز نے نمائش کا رخ کیا اور مقامی طور پر مختلف مصنوعات کی تیاری کو سراہا اور خریداری بھی کی۔ نمائش میں شریک خاتون ہنرمند کا کہنا تھا کہ مصنوعات کی تیاری گھریلو خواتین کی معاونت سے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی ادارے لاسونہ کی معاونت اور ٹریننگ سے انہوں نے ضلع شانگلہ میں اپنے لئے ایک کاروبار کا اغاز کیا ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ مصنوعات کی تیاری کے بعد فروخت کے سلسلے میں انہوں نے سوات میں منعقد کئے گئے نمائش کا رخ کیا تاکہ ان مصنوعات کے لئے بہتر مارکیٹنگ کی جاسکے۔ یاد رہے کہ خواتین کو برسرِ روزگار کرنے کے مشن کے ساتھ لاسونہ خواتین ہنرمند پروگرام پر کام کررہی ہے جس کے تحت ضلع سوات اور شانگلہ میں خواتین کو ہنر دے کر 33 مختلف کاروبار تشکیل دئے گئے ہیں۔ سوات میں منعقدہ نمائش کا مقصد ان بزنس سٹارٹ آپس کے لئے مارکیٹنگ کے ذرائع تلاش کرنا تھا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More