عزیز اللہ گران اور وزیر اعلیٰ کا ترقی کا سفر جاری رکھنے پر اتفاق

ملاقات کے دوران پارٹی امور، سیاسی صورتحال اورترقی وخوشحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ اورایم پی اے گران خان کے درمیان ملاقات میں ترقی کاسفر جاری رکھنے پر اتفاق، ممبرصوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران خان نے وزیراعلیٰ محمودخان کو حلقہ پی کے 4میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریف کیا، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پربھی بحث کی، عزیز اللہ گران خان نے وزیراعلیٰ کی طرف سے ترقیاتی عمل پر خصوصی توجہ دینے اوران کی قائدانہ صلاحیتوں پران کی کارکردگی کوسراہا، تفصیلات کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات صوبہ خیبرپختونخوا عزیز اللہ گران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پارٹی امور، سیاسی صورتحال اورترقی وخوشحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا اس موقع پر عزیز اللہ گران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کوحلقہ پی کے 4میں جاری مکمل ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیااورحلقہ میں ترقیاتی انقلاب برپاکرنے کیلئے ترقیاتی فنڈ جاری کرنے پران کاشکریہ اداکیااوروزیراعلیٰ کوحقیقی معنوں میں معمار سوات اورمعمارخیبرپختونخوا قراردیتے ہوئے واضح کہا کہ خپل وزیراعلیٰ نے سوات سمیت پورے صوبے میں ترقیاتی انقلاب برپاکرکے لوگوں کی دل جیت لئے ہیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ محمودخان اورگران خان نے ترقی کاسفر جاری رکھنے پراتفاق کیا، جبکہ وزیراعلیٰ نے عزیز اللہ گران سمیت تمام منتخب عوامی نمائندوں کوتاکیدکی کہ وہ عوام کے ساتھ اپنارابطہ قائم رکھے، تاکہ لوگوں کے مسائل بروقت حل ہوسکے اوران کاعوام کی رسائی آسان ہوسکے۔ اس موقع پر عزیز اللہ گران خان نے وزیراعلیٰ کاشکریہ اداکیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More