کالام،مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق، پانچ افراد زخمی

مقامی لوگوں نے زخمیوں اور بچے کی لاش کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے سیاحتی مقام کالام کے گاوں پشمال میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق محمد نبی سکنہ کندیا کوہستان حال پشمال کے مکان کی چھت گر گئی جس کےنتیجے میں محمد نبی کا آٹھ سالہ نواسہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک پڑوسی فضل اکبر سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں اور بچے کی لاش کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مکان کی چھت شدید بارشوں کی وجہ سے گری ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More