مینگورہ ، امانکوٹ کے مکینوں کابجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف احتجاج کا اعلان

عوام صبح 10بجے امانکوٹ سے احتجاج کے شکل میں روانہ ہو نگے اور مسجدوں میں اعلانات بھی کروائیں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ امانکوٹ عوام نےبجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کے اندراج  کے خلاف بروز پیر واپڈا دفتر سیدو شریف کے سامنے احتجاج  کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر علاقہ عمائدین نے کہا کہ واپڈا نے اگست کے مہینے بجلی بلوں میں ناروا ٹیکس بھیج دیا ہے اگر حکومت ہم سے بجلی  بل بغیر ٹیکس وصول کر تے ہے تو ٹھیک ہے ورنہ ہم بجلی بل   جمع نہ کر انے پر مجبور ہو جائینگے، حکومت نے تاجر برادری کو ٹیکس معاف کیا ہے لہٰذا عام آدمی کوبھی بجلی بلوں میں ٹیکس معاف  کیا جائیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام صبح 10بجے امانکوٹ  سے احتجاج کے شکل میں روانہ ہو نگے اور مسجدوں میں اعلانات بھی کروائیں گے، اگر حکومت نے بلوں سے ایف پی اے کا خاتمہ نہیں کیا  تو احتجاج کا یہ سلسلہ جاری رہیگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More