بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس وصولی ختم نہ کی گئی تو احتجاج کا راستہ اپنائیں گے، چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان

مہنگائی میں بھی بے تحاشہ اضافہ کرکے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )چیئرمین ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی ایم پی اے فضل حکیم خان نے بجلی کے بلوں میں ایف پی اے و دیگر ٹیکسز کو غریب کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عوام پر ٹیکسز کی مد میں اضافی بوجھ ڈال رہی ہے اور اس کے ساتھ مہنگائی میں بھی بے تحاشہ اضافہ کرکے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، اگر بجلی بلوں میں ٹیکسز کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو عوام کے ساتھ اس ظلم کیخلاف احتجاج کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف ویلج کونسلوں کے چیئرمینوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں حیدر علی، عباس علی اور دیگر شریک تھے چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر غریب عوام کو لوٹا جارہا ہے، ایسے عوام دشمن اقدامات اگر ایسے ہی جاری رہے تو سخت احتجاج کیا جائے گا، امپورٹڈ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ظلم کی انتہا پر اتر آئی ہیایک طرف مہنگائی ملک کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تو دوسری جانب عوام کو مختلف صورتوں میں لوٹا جارہا ہے، بجلی بلوں میں ہزاروں روپے فیول ایڈ جسمنٹ کے نام پر غریب عوام کے جیبوں پر ڈھاکہ ڈالنا ہے جو ہمیں کسی بھی صورت منظور نہیں، بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے اگر یہ سلسلہ فوری طور پر ترک نہ کیا گیا تو احتجاج کا لائحہ عمل طے کرینگے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More