مینگورہ میں سیلابی صورتحال کے بعد ریلیف اقدامات کئے جارہے ہیں،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

سیلابی پانی کو مکمل صاف کرنے، ملبہ ہٹانے اور نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مینگورہ میں سیلابی صورتحال کے دوران اور بعد میں بھی ادارے مکمل متحرک ہیں اور عوام کی ریلیف اور سہولت کے لئے ہمہ وقت سرگرم عمل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے بعد ریلیف اقدامات کا اغاز کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے احکامات کی روشنی میں تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ سیلاب میں بہہ جانے سے ایک بچی کی موت واقع ہوئی ہے جس کی ڈتھ باڈی بلوگرام میں نکال لی گئی ہے اور دیگر اٹھ افراد سیلابی صورتحال کے دوران زخمی ہوئے جن کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وہ تمام انتظامات کی خود نگرانی کررہے ہیں اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو متحرک رکھتے ہوئے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلابی پانی کو مکمل صاف کرنے، ملبہ ہٹانے اور نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ضلعی انتظامیہ کو متحرک کردار ادا کرنے اور تمام اداروں کو ذمہ داری بطریق احسن نبھانے پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں انتظامیہ اور ادارے عوام کی خدمت میں ہمہ وقت دستیاب ہیں۔ یاد رہے کہ ضلع سوات میں مسلسل اور غیر معمولی بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی ریلوں کے بعد مینگورہ شہر کے بیچوں بیچ گزرنے والی خواڑ میں سیلاب امڈ آیا جس سے پانی گھروں میں داخل ہوا۔ صورتحال کے دوران مقامی آبادی نے عارضی طور پر نقل مکانی اختیار کی اور سکولوں میں قبل ازوقت چھٹی کا اعلان کیا گیا۔ سیلابی صورتحال کے دوران ادارے متحرک اور ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف نظر ائے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More