وزیراعلی محمود خان کے زیرِ استعمال ہیلی کو ریسکیو آپریشن اور ریلیف سرگرمیوں کیلئے مختص کیا گیا ہے، سیکرٹری اطلاعات ارشد خان

سیکرٹری اطلاعات کا کہنا ہے وزیراعلی محمود خان کے زیرِ استعمال ہیلی کو ریسکیو آپریشن اور ریلیف سرگرمیوں کیلئے مختص کیا گیا ہے جس سے سیاحوں کی منتقلی کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت خیبرپختونخوا ارشد خان کا سوات میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تقریبا مکمل ہونے والا ہے جبکہ ریلیف و بحالی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں علاقے ساڑھے پانچ لاکھ کیوسک سیلابی پانی کی لپیٹ میں ائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہنگامی صورتحال ہے۔ سیکرٹری اطلاعات کا کہنا ہے وزیراعلی محمود خان کے زیرِ استعمال ہیلی کو ریسکیو آپریشن اور ریلیف سرگرمیوں کیلئے مختص کیا گیا ہے جس سے سیاحوں کی منتقلی کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب ہیلی کاپٹر کے زریعے منقطع علاقوں میں اشیائے خوردونوش پہنچایا جارہا ہے۔ ریلیف و بحالی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ روڈ انفراسٹرکچر کی بحالی پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے تاکہ دور دراز پہاڑی علاقوں تک رسائی جلد ممکن بنائی جاسکے۔ سیکرٹری اطلاعات ارشد خان کا کہنا ہے کہ متاثرین کو کمپنسیٹ کرنے کے لئے تفصیلی سروے کیا جائے گا اور صوبائی حکومت کے قواعد و ضوابط کے مطابق متاثرین کی دادرسی کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ادارے مکمل متحرک ہیں اور بہترین خدمات فراہم کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات مینگورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More