سیلاب متاثرین کے لئے وزیر اعلی کی نگرانی میں ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل

خوراکی اجناس ‘ اودیات اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء قطاروں میں کھڑے ہونے کے بجائے با عزت طریقے سے گھر کی دہلیز اور متاثریں کیمپ تک پہنچارہے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود کے ہدایت کی روشنی میں سیلاب سے متاثرہ،مٹہ، بحرین کالام،مدین سمیت سوات کے دیگر متاثرہ علاقوں میں،جہاں پر مکانات منہدم اور دریاں برد ہونے کے ساتھ ساتھ جانی نقصانات بھی ہوئے ہیں ان کو قطاروں میں کھڑے ہونے کے جھنجھٹ سے چھٹکارا دینے اور با عزت طریقے سے راشن اور دیگر ضروریات زندگی کے اشیاء مہیاء کرنے کے لیے  ایگزیکٹو کمیٹی وزیر اعلی کے نگرانی میں تشکیل دے دی گئی ہے جس میں کمشنرمالاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی، ریجنل پولیس افیسر زیشان اصغر، ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت، ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان  شامل ہوں گے، کمیٹی متعلقہ پٹوار اور لوکل پولیس اسٹیشن  محکمہ تعلیم اور دیگر اداروں کی مدد سے پہلے متاثر ین کا ڈیٹا اکھٹا کر نے کے ساتھ ساتھ  گھر گھر تک خوراکی اجناس ‘ اودیات اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء قطاروں میں کھڑے ہونے کے بجائے با عزت طریقے سے گھر کی دہلیز اور متاثریں کیمپ تک پہنچارہے ہیں،کیمٹی فوری طور پر میڈیکل ٹیمیں بنا کر کالام،اوراتروڑ  روانہ کر چکے ہیں جبکہ دیگر متاثر علاقوں کو بھی خوراک اور ادویات کی ترسیل جاری ہیں۔کیمٹی نے متاثرین کے اسانی کے لیے متاثرہ علاقوں کے قریب سب ڈویژنل سطح پر سٹور بنانے کے احکامات جاری کی ہے تاکہ متاثر ہ علاقوں میں ضروریات زندگی کے اشیاء کی ترسیل اسانی سے ممکن ہوں۔ سڑکوں کے بحالی کے لیے متاثرہ علاقوں میں بھاری مشینری پہنچائی جا چکی ہیں تاکہ فوری  بحالی اور مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد یہ مشینری مزید بالائی علاقوں تک پہنچائیں جائے اور فوری امد رفت کا سلسلہ بحال ہو جائے،وزیر اعلی نے ایگزیکٹو کمیٹی کو یہ بھی ہدایت کی کہ جہاں فوری طور پر بھاری مشینری کا پہنچانا ممکن نہ ہوں تو ان علاقوں میں گھوڑوں اور خچروں کے زرہعے راشن اور امداری سامان متاثرین تک پہنچایا جائے۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ وبائی امراض کو پھیلنے سے پہلے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل ٹیمز اور زیادہ سے زیادہ ڈاکٹر پہنچائی جائے جہاں لوگوں کا بروقت علاج ہوسکیں اور اودیات فراہم کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں جانی اور مالی نقصانات تخمینہ لگایا جائے تاکہ متاثرین کی بروقت داد رسی ممکن ہوسکیں۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے ان تمام اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایگزیکٹو  کمیٹی کی  نگرانی کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سوات کو سونپ دی ہے جو روزانہ کے بنیاد پر وزیر اعلی کو متاثر ین کے بحالی کے حوالے سے رپورٹ ارسال کریں گے اور مکمل معلومات فراہم کی جاینگے۔تاکہ جہاں جہاں کوئی کمی رہ جاتی ہے وہاں بروقت فوری عمل درامد یقینی بنایا جاکر انسانی زندگی معمول کے مطابق چل پڑے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More