چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان کا دریائے سوات کنارے مختلف علاقوں کا دورہ

سیاحوں کی محفوظ طریقے سے گھروں کو واپسی جاری ہے

 سوات(زما سوات ڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈیک سوات ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ تختہ بند، اینگرو ڈھیرئی، مینگورہ اور اردگرد آبادیوں میں ہوئے نقصانات کا قوائد و ضوابط کے مطابق ازالہ اور بحالی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں،ضلعی انتظامیہ اور اداروں کے سربراہان و اہلکار ہمہ وقت خدمات فراہم کررہی ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے احکامات کی روشنی میں ضلع کے دور افتادہ اور منقطع علاقوں میں صوبائی ہیلی سروس سے ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، سیاحوں کی محفوظ طریقے سے گھروں کو واپسی جاری ہے، ضلع کے پلوں اور لنک روڈ انفراسٹرکچر کی بحالی پر بھی کام جاری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب سے متاثرہ مینگورہ کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران، سلیم الرحمٰن اور سٹی مئیر شاہد علی خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیئرمین ڈیڈیک نے سیلابی ریلے کی وجہ سے گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ندی نالوں کی مرمت کرتے ہوئے پانی کے بہاؤ کو آبادیوں سے ہٹا کر دریا رخ کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ علاقہ مکینوں کو امدورفت میں مشکلات نہ ہوں اور پانی گھروں کا رخ نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل کے اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی قیادت میں سیلاب متاثرین کے لئے ہر قسم کی امداد کی جائے گی اور ضلع کے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کو بحال کیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More