کالام، سیلاب سے متاثرہ15گاؤں کسی مسیحا کے منتظر

انہوں نے کورکمانڈر پشاور، وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیراعظم شہباز شریف سے فوری طور پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کرلیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) وادی بحرین اور کالام کے درمیان سیلاب سے متاثرہ پندرہ بڑے گاوں کے مکین 4 دن گزرنے کے باجود بھی بے سروسامانی کی حالت میں پڑے ہیں۔ علاقہ مکینوں ملک اورنگزیب، ملک ممتاز، طارق حسین زیب اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ ہیلی کالام اور اتروڑ تک تو جاتا ہے لیکن کیدام، گورنال، چھم گھڑی، مانکیال، اسریت، لائکوٹ اور پشمال سمیت پندرہ گاوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ علاقے میں بچے فاقوں پر مجبور ہیں۔ راشن ختم اور ادویات سمیت پینے کا صاف پانی بھی ناپید ہے۔ سڑکیں، پل اور مکانات سب بہہ گئے ہیں۔ اب تک کوئی بھی حکومتی نمائندہ، بلکہ تحصیل چیرمین نے بھی علاقے کا دورہ نہیں کیا۔ انہوں نے کورکمانڈر پشاور، وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیراعظم شہباز شریف سے فوری طور پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کرلیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More