سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی حکومت کی ذمہ داری ہے،ڈاکٹر امجد

صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ میں زرعی اراضی اور کھڑی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور خاندانوں کی فوری طور پر امدادی کارروائیاں کرنے اور اُن کی بحالی کیلئے اقدامات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جو الحمداللہ اعلیٰ سطح پر جاری ہے، متاثرہ گھرانوں اور کسان بھائیوں کی جو کھڑی فصلیں سیلاب سے متاثر ہوگء ہیں ان سب کا ازالہ کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے سی تحصیل بریکوٹ منور شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیاصوبائی وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ میں زرعی اراضی اور کھڑی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے جس میں پھلوں اور سبزیوں کے باغات بہت ذیادہ متاثر ہوئے ہیں انہوں نے اے سی بریکوٹ کو ضروری اقدامات کرنے اور اسسمنٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اے سی بریکوٹ منور شاہ نے صوبائی وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی کو بریفنگ میں کہا کہ ہماری مخصوص ٹیمیں پُوری تحصیل میں ایسے متاثرہ علاقوں، خاندانوں، زرعی اراضی اور باغات کی نشاندہی کر رہے ہیں جس کی تفصیلی رپورٹ تیار کی جائے گی اور قواعد و ضوابط کے مطابق ازالہ کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More