مختلف وفود کی چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

خدمات کا یہ سلسلہ مکمل بحالی و دادرسی تک جاری رہے گا

 سوات(زما سوات ڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈیک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں عوام نے صبرو تحمل سے کام لیا اور امدادی و بحالی سرگرمیوں میں بڑھ چھ کر حصہ لیا جس سے سیلاب متاثرین کی دادرسی میں مدد ملی ہے، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ و دیگر ادارے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی قیادت میں ہمہ وقت سیلاب متاثرین کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں اور خدمات کا یہ سلسلہ مکمل بحالی و دادرسی تک جاری رہے گا, ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سیلابی صورتحال کے دوران جانبحق و زخمی افراد کے لئے امدادی رقم بڑھا کر نہایت ہی اہم قدم اٹھایا ہے جس سے متاثرین کی دادرسی میں مزید مدد ملے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں و دیگر اقدامات پر بھی نظر ہے اور اس ضمن میں صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا اور متاثرہ علاقوں میں بحالی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ مکان باغ میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے وفود کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ ادروں کو ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کے دوران متاثرین کی مدد کے ساتھ ساتھ دیگر حکومتی اقدامات پر بھی توجہ دیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More