کالام،اتروڑ اور گبرال میں مقامی لوگ اور سیاح مشکلات کا شکار، انتظامیہ ناکام، ہیلی سروس میں پسند نا پسند

لوگ کئی کلو میٹر تک پیدل سفر کرکے خوراکی سامان کا بندوبست کر رہے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) وادی کالام،اتروڑ گبرال میں سیلاب کے بعد حالات نے سنگین صورت حال اختیار کرلی ہے ،صوبائی حکومت اور انتظامیہ لوگوں کو ریلیف دینے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں،کالام کے لوگ اور سیاح اپنی مدد آپ کے تحت گھنٹوں پیدل چل کرخوراک کا انتظام کر رہے ہیں جبکہ ہیلی کاپٹر سروس کے نام پر تماشہ جاری ہے، مقامی لوگوں کو اس سے کوئی فائدہ نہیں۔ ذرائع کے مطابق سیلاب کے بعد کالام کا زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا ہے جس کے باعث مقامی لوگوں سمیت سیکڑوں کی تعداد میں سیاح وہاں پر پھنسے ہوئے ہیں، لوگ کئی کلو میٹر تک پیدل سفر کرکے خوراکی سامان کا بندوبست کر رہے ہیں جبکہ ہیلی کاپٹر سروس میں بھی پسند نا پسند کے شوشے چھوڑے جا رہے ہیں، کالام میں موجود ایک سیاح نے بتایا کہ روزانہ چھ بجے ہیلی پیڈ چلا جاتا ہوں اور پھر وہاں پورا دن قطاروں میں انتظار کرتا ہوں جبکہ ہمیں یہاں سے نہیں نکالا جا رہا ہے جبکہ اے سی اور ڈی سی من پسند افراد کو ہیلی کاپٹر میں لے جا رہے ہیں۔دوسری جانب کالام میں شدید غذائی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے جبکہ ادویات ناپید اور مختلف بیماریاں بھی پھیل چکی ہے۔مقامی لوگوں اور سیاحوں نے صوبائی حکومت سے نوٹس لینے اور انہیں بحفاظت کالام سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More