یوم دفاع کے موقع پر ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد

تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ضلع شانگلہ تحسین اللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) 6 ستمبر یوم دفاع کی مناسبت سے ضلع شانگلہ میں ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ٹورنامنٹ کا انعقاد ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ضلع شانگلہ نے کیا۔نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل 16 ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔شائقین کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ضلع شانگلہ تحسین اللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور مزید مقابلوں کے انعقاد کا عندیہ دیا۔ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب میں ضلعی سپورٹس آفیسر کا کہنا ہے تھا کہ ضلع شانگلہ میں ٹیلنٹ میں کوئی کمی نہیں اور ہر کھیل میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں جو ہر میدان میں اپنا لوہا منوا سکتے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More