ہم امن چاہتے ہیں، سوات میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر

مظاہرے سے اپنے خطابات میں مقررین نے کہا کہ سوات مزید دہشت گردی برداشت نہیں کر سکتا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں امن کے لئے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، تحصیل کبل کے مین بازار چوک میں سول سوسائٹی کی جانب سے امن کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت سیاسی جماعتوں کے مشران اور کارکنان بھی شریک ہوئے، احتجاجی مظاہرے کے دوران کبل چوک میں ٹریفک بھی بند رہی۔ امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مظاہرے میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے جس میں بچے بھی شامل تھے۔ مظاہرے سے اپنے خطابات میں مقررین نے کہا کہ سوات مزید دہشت گردی برداشت نہیں کر سکتا، یہاں پر ہزاروں قربانیوں کی بدولت امن قائم ہوا ہے جس کو کسی بھی صورت میں نقصان نہیں پہنچنے دیں گے، مظاہرین نے کہا کہ اگر ادارے اور حکومت امن بحال رکھنے میں ناکام ہوتی ہے تو اس بار عوام میدان میں نکلے گی اور جو لوگ امن تباہ کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف بھرپور مزاحمت دکھائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More