سوات میں موجود شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن، خصوصی دستے سوات پہنچ گئے

سوات میں 2009ء کے آپریشن کے بعد افغانستان فرار ہوگئے تھے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات میں موجود شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے لئے فوج کے خصوصی کمانڈوز کے دستے سوات پہنچ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی دستے سوات کے مختلف علاقوں میں پہنچ رہے ہیں اور امکان ہے کہ اگلے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ان علاقوں، جہاں شدت پسند  موجود ہے کے خلاف فوج کے یہ خصوصی دستے آپریشن کا آغاز کریں گے۔

سوات میں اس وقت دو سو سے تین سو تک مسلح شدت پسند بیس سے تیس پہاڑی علاقوں میں موجود ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق یہ تمام افراد سوات کے مقامی ہیں جو سوات میں 2009ء کے آپریشن کے بعد افغانستان فرار ہوگئے تھے۔ پچھلے ایک ماہ سے یہ تمام افراد افغانستان سے دیر کے سرحدی علاقہ کے ذریعے سوات میں داخل ہوئے ہیں اور پھر مختلف مقامات میں منتقل ہوئے ہیں۔

روزنامہ مشرق/ باخبر سوات ڈاٹ کام

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More