الخدمت فاؤنڈیشن کے سابق صدر کا اغواء، ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 14ستمبر کو دو نامعلوم نقاب پوش افراد نے کس روڈ نویکلے میں مجھے پکڑ کر میرے آنکھوں کو باندھ کر گاڑی میں نامعلوم مقام پر لے گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے سابق صدر آفتاب احمد نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا، ایک ہفتے تک ایک کروڑ روپے دینے پر رہائی دی گئی۔الخدمت  فاؤنڈیشن سوات کے سابق صدر آفتاب احمد نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 14ستمبر کو دو نامعلوم نقاب پوش افراد نے کس روڈ نویکلے میں مجھے پکڑ کر میرے آنکھوں کو باندھ کر گاڑی میں نامعلوم مقام پر لے گئے،جہاں پر مجھ پر سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور مختلف الزامات لگا کر جرمانے کے طور پر ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور میرے پاس پیسے نہ ہونے پر انہوں نے اگلے روز گھر کے سامنے لاکر ایک ہفتے میں ایک کروڑ روپے کا انتظام کرنے کا کہا اور یہ بھی کہا گیا کہ ایک ہفتے تک رقم نہیں دی یا بھاگنے کی کوشش کی تو سنگین نتائج کے لئے تیار رہوں، جس پر میں وہاں سے نامعلوم مقام پر منتقل ہوگیا ہوں اور روپوش ہوگیا ہوں اور اب مجھے مختلف نمبروں سے فون آتے ہیں۔انہوں نے انتظامیہ  و پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More