نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء افتاب احمد کا ہمارے ساتھ اب کوئی تعلق نہیں،الخدمت فاؤنڈیشن

ان کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا ہے یہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات کے صدر محمد زادہ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر افتاب احمد کے متعلق ایک بیان چل رہاہے کہ اسے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا اور ان سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، وہ دوسال پہلے الخدمت کا ذمہ دار رہا ہے،لیکن اب الخدمت فاؤیشن کے ساتھ انکا کوئی تعلق نہیں،ان کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا ہے یہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے،ہم اس واقع کی مذمت کرتے ہیں اور ان کے لئے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت فرمائے

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More