دیرینہ مطالبہ پوراہونے پر ریونیو ڈیپارٹمنٹ فرنٹ نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا

ریونیو ڈیپارٹمنٹ فرنٹ جو ضلعی اور ڈویژنل ایڈ منسٹریشن کے ملازمین کا ایپکا نیچے ذیلی یونٹ ہے نے ویڈیو لنگ کانفرنس منعقد ہوا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ریونیو ڈیپارٹمنٹ فرنٹ کے زیر اہتمام ویڈیو لنگ کانفرنس کا انعقاد، کانفرنس میں ضلعی اور ڈویژنل عہدیداروں نے بھر پور شرکت کی، کانفرنس میں ڈی سی و کمشنر افسز کے ملازمین کا درینہ مطالبہ تسلیم کرنے پر وزیر اعلیٰ محمود خان شکریہ ادا کیا گیا، کانفرنس کے دواران سیکرٹریٹ کوآردڈی نیشن کونسل کی روایتی ہٹ دھرمی اور ضلعی و ڈویژنل ملازمین کے خلاف حسد بھری مہم اور ستحصال کا شدید الفاظ میں مذمت کیا گیا، گذشتہ روز ریونیو ڈیپارٹمنٹ فرنٹ جو ضلعی اور ڈویژنل ایڈ منسٹریشن کے ملازمین کا ایپکا نیچے ذیلی یونٹ ہے نے ویڈیو لنگ کانفرنس منعقد ہوا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایپکا ضلع سوات کے صدر علی رحمان، کمپیوٹر اپریٹر کے صدر عالم خان اور دیگر نے کانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ محمود خان کا دشکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ڈپٹی کمشنر اور کمشنر افسز میں تعینات ملازمین کا درینہ مطالبہ تسلیم کرکے انکو پی ایس ایس تین فیصد کوٹہ کے ذریعے سروس سٹرکچر اور ترقی کے لئے راستہ مہا کیا، انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ کے اس اقدام پر ہم بے مشکور ہے لیکن کچھ عناصر حسد کے مارے مہم اور استحصال کررہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں،کانفرنس میں یہ بات واضح کی گئی کہ 3 فیصد کوٹہ جو کہ کم ہے مگر پھر بھی ہمارے ملازمین کی پروموشن کا راستہ ہموار کرتا ہے کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے اپنے 20 فیصد کوٹہ میں ردوبدل سے مہیا کیا جا رہا ہے لہٰذا اس پر سیکرٹریٹ ملازمین کا احتجاج اس بات کی عکاسی ہے کہ انکو کوٹہ سے کوئی سروکار نہیں بلکہ انکے ذہن میں ہمارے خلاف حسد، حقارت اور  استحصالی سوچ ہے جو افسوس کی بات ہے، انہوں نے  مطالبہ کیا کہ پی ا یم ایس ان سروس کوٹہ میں اسمبلی کے قرارداد پر جلدی سے عمل درآمد کیا جائے کیونکہ یہ کوٹہ 1964 سے 2007 تک ہمارا چلا آرہا تھا جبکہ سندھ و پنجاب میں اسی طرح ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں 2007 پی ایم ایس رولز میں سکرٹریٹ ملازمین نے چالاکی سے پہلے اپنے آپ کو شامل کروایا اور بعد میں 2010 ترمیم کے ذریعے جہاں غیر ضروری محکمہ جات کو نکالا گیا وہاں ہوشیاری سے ڈی۔سی و کمشنر آفسز کے ملازمین کو بھی نا حق نکلوایا، انہوں نے کہا کہ اگر ان لوگوں کی وجہ ہماری ترقی میں کوئی رکاوٹ آئی تو ہم بھی سڑکوں پر نکل کر احتجاج شروع کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More