معاشرے کی ترقی تعلیم میں پوشیدہ ہے، سیکرٹری انفارمیشن ارشد خان

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائیویٹ سکول منیجمنٹ ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیکرٹری انفارمیشن خیبر پختونخوا ارشد خان نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے صوبائی حکومت کے ساتھ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، علاقے کی فلاح و بہبود میں نجی تعلیمی اداروں کا بھی بڑا کردار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائیویٹ سکول منیجمنٹ ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن ارشد نے خان پی ایس ایم اے کی ضلعی وتمام تحصیلوں کی نو منتخب کابینہ سے حلف بھی لیا۔ارشد خان نے کہا کہ معاشرے کی ترقی تعلیم میں پوشیدہ ہے ، جس معاشرے میں تعلیم کو صحیح سمت ملی ہے وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوں نے نجی تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی۔ ارشد خان نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کے مسائل پہلے بھی حل کئے ہیں، اَن کے لئے آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی تمام معززین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا۔اس سے قبل سیکرٹری انفارمیشن ارشد خان نے پرائیویٹ سکول منجمینٹ کے نومتخب کابینہ سے حلف لے لیا ، اس موقع پر پی ایس ایم اے کے نومنتخب صدر ثواب خان نے سیکرٹی انفارمیشن اور تمام پرائیوٹ سکولوں کے پرنسپل اور اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا انہوں نے نجی سکولوں کے مسائل کے بارے میں کہاکہ حکومت بعض اوقات معمولی باتوں اور چھوٹے واقعات پر سکولوں کو بند کرتے ہیں جس سے بچوں کا قیمتی وقت ضائع ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف ادارے اور حکومت کہتے ہیں کہ عوام میں شعور اور علم کی بہت زیادہ ضرو رت ہے اس لئے براہ کرم سکولوں کو بند کرنے سے گریز کیا جائیں انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو معمولی باتوں اور واقعات پر بند کرنا بچوں اور والدین کے ساتھ زیادتی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More