چارباغ، ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے

شانگلہ پورن سے سوات آنے والی ڈاٹسن دکوڑک کے مقام پر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی اور اُلٹ گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقہ دکوڑک میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق شانگلہ پورن سے سوات آنے والی ڈاٹسن دکوڑک کے مقام پر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی اور اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں سدیداللہ،عبداللہ ولد میاں گل اور خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More