امن و امان کی صورت حال،ڈی پی او سوات اور احمد خان میں ملاقات

ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت نے کہا کہ سوات پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احمد خان نے ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت سے ملاقات کی، ملاقات میں ایس پی انوسٹی گیشن سوات شاہ حسن خان، ایڈیشنل ایس پی سوات ارشد خان، ایس پی سپیشل برانچ بیر زربادشاہ اورڈی ایس پی ہیڈکوارٹر حبیب اللہ خان بھی موجود تھے، ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت نے سوات میں موجودہ امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی، ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت نے کہا کہ سوات پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں اور کسی کو سوات کے امن کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، انہوں نے کہا کہ امن عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے نہ صرف پولیس کے گشت کو بڑھا دیا گیا ہے بلکہ تمام داخلی اور خارجی راستوں میں حساس مقامات پر بھی پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس فورس ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے تیارہے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سوات میں امن کی فضا برقرار رکھنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں اور اس ضمن میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، انہوں نے پولیس حکام پر زور دیا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More