عوامی کے مسائل ذاتی مسائل سمجھ کر حل کرتا ہوں، فضل حکیم

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حجرہ مکان باغ میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہاہے کہ عوام کے مسائل کو ذاتی مسائل سمجھ کر حل کرتا ہوں اور عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہوں، ضلع بھر میں ترقیاتی کام عوام کی مشاورت سے تیزی سے جاری ہیں، ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں عوامی رائے اور گذارشات کا خیر مقدم کیا جائے گا، عوامی دلچسپی سے ترقیاتی کاموں کی نوعیت اور معیار پر مثبت اثر پڑتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حجرہ مکان باغ میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع بھر کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے لوگوں نے کھلی کچہری کے دوران فضل حکیم خان یوسفزئی کو اپنے مسائل سے اگاہ کیا، اس موقع پر مختلف افراد نے سٹریٹ لائٹس، سٹریٹ روڈ پختگی، پانی کی فراہمی، بجلی و گیس، صحت و تعلیم و دیگر امور سے متعلق مسائل چئیرمین ڈیڈیک سوات کے سامنے رکھے، چئیر مین ڈیڈیک سوات نے لوگوں کے مسائل سنے جن میں بعض مسائل موقع پر حل ہوئے اور بعض مسائل کو حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کئے گئے، فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ان کا حجرہ اور ڈیڈیک آفس عوامی مسائل کی شنوائی کے لئے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں اور مسائل کا حل ان کے ترجیحات میں اول درجہ رکھتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سیاست کو خدمت کے طور پر کررہے ہیں اور عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More