کالام، گرلز ہائی سکول ایک ماہ سے بند، بچیوں کا تعلیمی سلسلہ متاثر

نامعلوم وجوہات کی بنا پر سکول بند کرکے بچیوں اور استانیوں کوچھٹی دے رکھی ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کالام ایک ماہ سے بند ہونے کی وجہ سے بچیوں کا تعلیمی سلسلہ منقطع، علاقہ عوام نے سکول کھولنے کا مطالبہ کرلیا۔ سوات کی وادی کالام میں سیلاب کے بعد ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بند پڑا ہے، جس کے باعث دو سو سے ذائید بچیوں کا تعلیمی سلسلی رکا ہوا ہے اور امتحانات میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق سکول جانے والی تمام رابطہ سڑکیں، پل اور راستے بحال ہیں، لیکن ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر زنانہ سوات نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر سکول بند کرکے بچیوں اور استانیوں کوچھٹی دے رکھی ہے اور جان بوجھ کر بچیوں کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے۔ ایک طالبہ کے والد حمید کالامی نے بتایا کہ استانیاں سیلاب سے پہلے بھی ڈیوٹیوں سےغائب رہتی تھیں، جبکہ اب ان استانیوں کو گذشتہ ایک ماہ سے بغیر کسی وجوہات کے چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جب ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر زنانہ ڈاکٹر شمیم اختر سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ سکول کی استانیاں منگورہ اور نیچے علاقوں سے بھرتی ہوئی ہیں۔ کالام مین شاہراہ کی بندش اور دیگر مشکلات کے باعث چھٹیاں دی گئی تھی اور اب سڑکیں بحال ہوئی ہے تو اگلے ہفتے سے چھٹیاں ختم کرکے تعلیمی سلسلے کو آگے بڑھایا جائے گا۔ گذشتہ ایک ماہ سے متاثر ہونے والی پڑھائی کے لئے۔  خصوصی اضافی کلاسز کا اہتمام کیا جائے گا اور کورس کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More