چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات

کالج ایڈمیشن میں داخلوں کے حوالے سے مشکلات اور ڈگری کالجوں کی ضرورت پر بھی گفتگو کی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈیک سوات ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی نے چیف منسٹر ہاؤس پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات کی اور ضلع سوات میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران ضلع سوات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے مینگورہ گریویٹی واٹر سپلائی اسکیم کے حوالے سے پیشرفت پر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران طلباء وطالبات کو سکولوں میں تعلیم کے بعد کالج ایڈمیشن میں داخلوں کے حوالے سے مشکلات اور ڈگری کالجوں کی ضرورت پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں طالبات کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو سیدوشریف میں گرلز ڈگری کالج کی تعمیر کے حوالے سے تجویز دی جس سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اتفاق کرتے ہوئے گرلز ڈگری تعمیر کرنے اور رینٹ بلڈنگ میں ہنگامی بنیادوں پر کلاسز کے اجراء کے احکامات جاری کئے۔ طالبات کو درپیش مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے کالج منظور کرنے اور کلاسز کے اجراء کے لئے احکامات جاری کرنے پرچیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا شکریہ ادا کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More