سوات میں امن کے لئے مٹہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ

حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کردار ادا کریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں امن و امن کی بگڑتی صورت حال اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے یش نظر مٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے میں
سول سو سائٹی، وکلاء ، تاجر برادری اور مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین شریک ہوئے جبکہ جلسے میں پختون تحفظ موومنٹ کے منظور پشتین بھی شریک ہوئے ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے منظور پشتین و دیگر مقررین نے کہا کہ سوات میں دہشت گردی کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، ریاستی ادارے اور حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف موثر اقدامات اٹھائیں جائیں تاکہ یہ علاقہ مزید بد امنی کا شکار نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزید بدامنی نہیں دیکھ سکتے، اس بار ہم مزاحمت کریں گے اور ہر فورم پر اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More