صوبائی سرکاری ملازمین ماہ ستمبر کی تنخواہوں سے محروم،حکومت کا سسٹم خراب ہوگیا

افواہیں گردش کر رہی ہے کہ صوبائی حکومت کے ساتھ فنڈز نا ہونے کی وجہ سے تنخواہیں منتقل نہیں کی جا سکی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح سوات میں سرکاری ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملی، بینکوں کے آگے سسٹم کی خرابی کے نوٹس چسپاں کردئے گئے جبکہ صرف پنشن بینکوں میں منتقل کردی گئی ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو یکم تاریخ تک ماہ ستمبر کی تنخواہیں منتقل نہ  کی جا سکی ہے جس سے ملازمین بے چینی میں مبتلا ہو گئے ہیں، صوبائی حکومت کے مطابق سسٹم میں خرابی کے باعث تنخواہیں منتقل نہ کی جا سکی ہے جبکہ بینکوں کے دروازوں پر بھی نوٹس چسپاں کردئے گئے ہیں جس میں لکھا گیا ہے کہ تنخواہوں کی منتقلی کے حوالے سے اگلے نوٹس کا انتظار کیجئے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 4 ستمبر تک تنخواہیں منتقل کی جائیں گی۔ دوسری جانب یہ بھی افواہیں گردش کر رہی ہے کہ صوبائی حکومت کے ساتھ فنڈز نا ہونے کی وجہ سے تنخواہیں منتقل نہیں کی جا سکی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More