ٹیکنکل کالج کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

انہیں فیل کیا گیا جسے وہ نہیں مانتے اور اپنے نتائج پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں ٹیکنکل کالج کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ، سیدو شریف روڈ بلاک، مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، طلباء کا موقف تھا کہ انہیں بلا کسی جواز فیل کیا گیا ہے۔ مینگورہ میں پیر کے دن ٹیکنکل کالج پانڑ کے طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلباء جلوس کی شکل میں کچہری چوک سیدو پہنچے جہاں پر تعلیمی بورڈ کے خؒلاف نعرہ بازی بھی کی گئی۔ طلباء کا کہنا تھا کہ امتحانات میں ان کے اچھے پیپر گئے تھے لیکن انہیں فیل کیا گیا جسے وہ نہیں مانتے اور اپنے نتائج پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More