الخدمت فاؤنڈیشن نے سیلاب سے متاثرہ 400 خاندانوں میں امدادی پیکج تقسیم کردیا

امدادی پیکجز تحصیل مٹہ کے علاقوں دارمئی اور گوالیرئی میں سیلاب سے متاثرہ مستحق خاندانوں کوامیر جماعت اسلامی سوات حمیدالحق کی سرپرستی میں دیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)  الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتما م مٹہ میں سیلاب سے متاثرہ 400 خاندانوں میں امدادی پیکج تقسیم۔امدادی پیکجز تحصیل مٹہ کے علاقوں دارمئی اور گوالیرئی میں سیلاب سے متاثرہ مستحق خاندانوں کوامیر جماعت اسلامی سوات حمیدالحق کی سرپرستی میں دیا گیا۔اس موقع پر حمید الحق نے متاثرین سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کوشش کر رہی ہے کہ اشیائے ضروریہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں کی تعمیرمیں پہل کرے،اس وقت متاثرین سیلاب کو بہت سارے مشکلات کا سامنا ہے جسمیں سب سے بڑی مشکل انے والی  سردی کی ہے،سردی کی وجہ سے اب ٹینٹوں میں وقت گزارنا مشکل ہوچکا ہے،حکومت اور انتظامیہ فوری طور پر سیلاب زدگان کی مدد کرکے مکمل سردی شروع ہونے سے قبل متاثرین کی ضروریات پوری کرے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More