مینگورہ میں گیس کے گھریلو صارفین کے لئے خصوصی گیس پائپ لائن کا افتتاح کر دیا گیا

افتتاح چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کیا، منصوبے پر 20 کروڑ کی لاگت آئی ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)  مینگورہ کے گیس صارفین کے لئے خصوصی گیس پائپ لائن کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کیا۔ افتتاح کے موقع پر ایم این اے سلیم الرحمان اور دیگر اعلی سرکاری حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ منصوبے سے مینگورہ کے گیس کے گھریلوصارفین کے لئے کم پریشر کا مسلۂ دائمی طور پر حل ہو جائے گا انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے مینگورہ کے رہائشیوں کے لئے یہ ایک تحفہ ہے، منصوبہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ذاتی دلچسپی اور نگرانی کی بدولت ممکن ہوا۔ انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے احکامات کی روشنی میں اس منصوبے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے اور کمرشل صارفین اور گھریلو صارفین کے لئے دو مختلف لائنز کا منصوبہ بنایا گیا۔ چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم کا کہنا تھا کہ قلیل ترین مدت میں منصوبے کو عملی جامہ پہنایا گیا جس سے اب مینگورہ کے گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی ممکن ہو گی۔ یاد رہے کہ مینگورہ کے گھریلو صارفین کے لئے بلو گرام سے حاجی بابا تک 6.25 کلو میٹر طویل 12 انچ کی خصوصی پائپ لائن بچھائی گئی ہے جس پر20 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ منصوبے کے تحت سی این جی سٹیشنز اور گھریلو صارفین کے لئے الگ الگ لائنیں مختص کر دی گئی ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More