اساتذہ پر پولیس کا تشدد، سوات بار ایسوسی ایشن کی مذمت،مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات سلیمان خان ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وکلا برادری معماران قوم کے ساتھ همدردي کا اظهار کرتی هے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات  اساتذه کے پرامن احتجاجی مظاهرے  پر پوليس کے بدترين تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہےاور  اس پر گهرے غم کا اظهار کرتی هے۔ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات سلیمان خان ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وکلا برادری معماران قوم کے ساتھ همدردي کا اظهار کرتی هے،مزيد يه که اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے پرامن احتجاج کرنا پاکستان کے هر شهری کا آئینی حق هے۔سوات بار ايسوسی ایشن پرامن اساتذه پر تشدد کرنے والوں کےخلاف قانونی کاروائی کا مطالبه کرتی هے اور حکومت سے اساتذه کےجائز قانونی مطالبات فی الفور تسليم کا بھی مطالبہ کرتی ہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More