ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سےسیمینار کا انعقاد

سیمینار کا انعقاد سیدو میڈیکل کالج  سوات میں کیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) یو این ڈی پی کے پراجیکٹ گلاف ۲ پروگرام اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)،خیبر پختونخوا کے ذیر اہتمام کے ذیر اہتمام قدرتی آفات و حادثات سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر (ڈیزاسٹر ریسک ریڈکشن کا بین الاقوامی دن) پر ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سےسیمینار کا انعقاد سیدو میڈیکل کالج  سوات میں کیا گیا۔ جس میں پی ڈی ایم اے،ایڈیشنل ڈیپٹی کمشنر سوات،ضلعی انتطامیہ کے اعلی حکام کے ساتھ ساتھ، یو این ڈی پی گلاف ۲کے عہدداران،چیرمین کبل،پرنسپل سیدو میڈیکل کالج سمیت کثیر تعداد میں طالب علموں، اساتذہ کرام اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
پرنسپل سیدو میڈیکل کالج نے پی ڈی ایم اے اور گلاف 2 پراجیکٹ کا سیدو میں تقریب کر نے اور آگاہی مہم کا حصہ بنے پر شکریہ ادا کیا.انہوں نے کہا کی سیلابوں کے روک تھام کیلے جنگلات کے تحفظ اور پودے لگانے پر توجہ دیں۔
ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ باہمی تعاون اور اشتراک سے کر لینگے۔ اس موقع پر پی ڈی ایم اے کی ڈیپٹی ڈائریکٹر ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ صاحبزادہ سلیم نے اس مو قع پر کہا کہ آفات نہ صرف انسانی زندگیوں کو متاثر کر رہی ہیں بلکہ ملک کے سماجی و معاشی کو بھی شدید نقصان پہنچا رہی ہیں ۔انہوں نے بلڈنگ کوڈز پالیسی کے نفاذ پر زور دیا ۔اکیسویں صدی کی پہلی دو دہایؤں سے پاکستان ایک تسلسل کے ساتھ قدرتی آفات کا شکار رہا ہے جس میں سیلاب، زلزلے، طوفان،  برفانی تودوں کا گرنااور خشک سالی  کے ساتھ گلاف ایک اورنیا رجحان ہے،خاص طور پر ضلع چترال کے کچھ علاقے اس میں شامل ہے۔تقریب سے ایڈیشنل ڈیپٹی کمشنر سوات اور چیرمین تحصیل کبل نے بھی خطاب کیا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے سامعین کو آگاہ کیا۔
ڈایکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ آفات کے نقصانات کو کم کرنے سے معاشی اور سماجی ستحکام لایا جا سکے گااورممکنہ آفات سے متاثرہ علاقوں میں تمام ترقیاتی منصوبوں میں آفات کے خطرات کو ملحوظ نظر رکھ کر حکمت عملی ترتیب دینے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ انہو ں نے مز ید بتا یا کہ عوام کی آگاہی کے لئے سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ ر یڈ یو پر معلوماتی پیغامات بھی تواتر کے ساتھ نشر کئے جارہے ہیں ۔قدرتی آفات کے رجحان کو روکا نہیں جا سکتا بلکہ ڈی آر آر اقدامات کرکے اسے کم کیا جا سکتا ہے۔
جس کے بعد درخت لگانے کی مہم اور موک درلز کی گئی۔اس مو قع پر قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ریسکیو 1122 کے تعاون سے کمیونٹی ممبران کے ساتھ مل  کر زلزلے ، گلا ف، آگ بجھانے کی فر ضی مشقیں بھی کی گئیں۔اور شجرکاری بھی شروع کی گئی جس میں طلبا نے بڑھ چرھ کر حصہ لیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے تیمور علی کےمطا بق اکتوبرکے مہینے کے لیے سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اکتوبر میں قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلی کے موافقت کے بارے میں عوامی شعور پیدا کرنے کے لیے متعدد سرگرمیاں کرتا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More