سوات، وزیر اعلیٰ نے 18 پولیس چوکیوں کے قیام کا اعلان کردیا

اگر کسی یونیورسٹی یا سڑک کا فنڈ بھی اس کے لئے مختص کیا جائے گا تو اُس سے بھی پیچھےنہیں ہٹیں گے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مستقل قیام امن کے لئے بہادر بانڈہ سے لے کر تیرات درہ تک 18 پولیس چوکیوں کے قیام کا اعلان کردیا، یہ وہی علاقے ہیں جہاں پر طالبان کی موومنٹ ہوتی رہتی تھی ۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان نے اعلان کیا ہے کہ سوات میں مستقل قیام امن کے لئے مزید چوکیاں بنائی جائیں گی، بہادر بانڈہ سے لے کر تیرات درہ تک جہاں پر طالبان کی موومنٹ ہوتی رہتی تھی اُن علاقوں میں 18 چوکیاں قائم کی جائیں گی جس کے لئے پولیس موبائل اور اہلکاروں کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ اگر کسی یونیورسٹی یا سڑک کا فنڈ بھی اس کے لئے مختص کیا جائے گا تو اُس سے بھی پیچھےنہیں ہٹیں گے کیونکہ امن ہوگا تو ترقیاتی کام ہوں گے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More