الخدمت فاؤنڈیشن نے سیلاب کے دوران ایک ارب20کروڑ مالیت سے سیلاب زدگان کی مدد کی

اگست میں سیلاب سے صوبہ ھر میں 37 ہزار سے زائد مکانات مکمل تباہ ہوچکے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) صوبہ بھرمیں الخدمت فاونڈیشن نے ایک ارب بیس کروڑ روپے مالیت سے سیلاب متاثرین کی مدد کی ہے سوات میں ایک ہزار سے زائد جبکہ صوبے میں 37 ہزار سے زائد مکانات سیلاب سے تباہ ہوئے ہیں اگلے مرحلے میں مکانات کے متاثرین کی مدد کی جائیگی ان خیالات کا اظہار الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر محمد زادہ، ضلعی صوبائی نائب صدور یوسف علی، یحی ، شہاب الدی، برکت علی، جنید شہاب حافظ یحی اور دیگر نے بھی موجود تھے خالد وقاص نے بتایا کہ اگست میں سیلاب سے صوبہ ھر میں 37 ہزار سے زائد مکانات مکمل تباہ ہوچکے ہیں اس میں سوات کے ایک ہزار سے زائد مکانا شامل ہے انہوں نے کہاکہ الخدمت کے ہزاروں رضاکاروں نے روز اول سے متاثرہ لوگوں کی خدمت شروع کردی ہے اس میں متاثرین سیلاب کے لئے سوات میں 13 ہزار گھرانوں کو فوڈ اور نان فوڈ پیکجز دئے گئے ہیں اس طرح صوبہ بھر میں 70 ہزار فوڈ و نان فوڈ پیکیج دی جاچکی ہے اس کے ساتھ چھ سو رضا کاروں نے سوات میں مستقل بنیادوں پر امداد جاری رکھا ہوا جس میں اب تک سات چیئرلیفٹ بنائے جاچکے ہیں، بیس میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں ہزاروں متاثرین خصوصا خواتین کو طبی امداد اور ان کی بنیادی ضروریات فراہم کی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ الخدمت فاونڈیشن نے معذوروں اور یتیم بچوں کے لئے خصوصی پیکیجز دئے ہیں اور مزید منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں اب ان کے لئے گھروں کی تعمیر کے لئے منصوبہ بندی کی جار ہی ہے۔ خصوصا سرد علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر گھروں کی تعمیر کا سلسلہ شروع کیا جائیگا، انہوں نے کہاکہ الخدمت فاونڈیشن تمام متاثرین کی بحالی کے لئے کوشش کر رہی ہے۔ اس موقع پر خالد وقاص نے کہا کہ الخدمت کا عزم ہے کہ متاثرین سیلاب کے لئے دس ارب روپے خرچ کئے جائینگے جس کے لئے منصوبہ بندی اور ڈونر کی تلاش شروع ہوچکی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پچھلے دنوں کالام میں رابطہ پل بنانے میں الخدمت کے دو رضا کار شہید ہوئے ہیں جن کے بچوں کے لئے الخدمت اپنے طور پر پیکیج اور امداد دے رہی ہے مگر حکومت کو بھی چاہیں کہ ایسے بہادر اور انسان دوست لوگوں کی خاندان کی مدد کی جائیں انہوں نے الخدمت کے تما م رضاکاروں اور خصوصا کام کے دوران شہید ہونے والے کارکنوں کو خیراج تحسین پیش کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More