مینگورہ، بیوٹی پالر میں نامعلوم نقاب پوش گھس گئے، خاتون کو دھمکی، تھپڑ بھی مارا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں نامعلوم نقاب پوشوں کی جانب سے بیوٹی پالر چلانے والی خاتون کو پارلر بند کرنے کی دھمکیاں، خاتون کے مطابق نامعلوم افراد نے انہیں تھپڑبھی مارے جبکہ شوہر کو مارنے کی دھمکی بھی دی۔پولیس اسٹیشن بنڑ کے مطابق مسماۃ نازش زوجہ رحمت علی سکنہ محلہ عیسیٰ خیل نویکلے نے پولیس کو بتایا کہ ان کا سٹی سینٹر قمبر میں کئیر بیوٹی سالون کے نام سے ایک پارلر ہے  جبکہ ان کا شوہر رحمت علی عوامی نیشنل پارٹی کا سرگرم رکن  اور یونین کونسل نویکلے کا جنرل سیکرٹری بھی ہے،اس کے علاقہ اُن کے شوہر مختلف ملک و غیر ملکی این جی اوز کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں اور اب نویکلے میں ایک سپر سٹور چلاتے ہیں۔پولیس کو بتاتے ہوئے مسماۃ نازش کا کہنا تھا کہ منگل کے روز دوبجے کے قریب اُن کے پارلر میں دو نامعلوم نقاب پوش گھس آئےاور ان پر اسلحہ تھان دیا، نامعلوم نقاب پوشوں نے ان کو دھمکی دی اور کہا کہ تم بیوٹی پارلر چلاتی ہو جو شریعت اسلامی کے خلاف ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی کہ تم اپنا پارلر بند کردوں، خاتون کے مطابق نقاب پوشوں نے ان کو یہ بھی کہا کہ تمارے شوہر کو ہم نے پہلے بھی خبردار کیا تھا ، وہ ہماری ہٹ لسٹ پر ہیں، اب وہ اپنے سٹور سے سیکورٹی فورسزکو سامان خوردونوش بھی فراہم کرتے ہیں، ہم نے انہیں اے این پی کی رکنیت ختم کرنے اور این جی اوز کے ساتھ کام کرنے سے منع کیا تھا لیکن وہ نہیں مانا، اب آپ ہمیں ان کا پتہ دے دوں کیونکہ وہ ملکی و غیر ملکی اداروں کے لئے جاسوسی کرتا ہے۔ خاتون کے مطابق ان کی چیخ پکار کے بعد نامعلوم نقاب پوش نے انہیں تھپڑ مارا اور دھمکیاں بھی دی کہ وہ پھر آئیں گے۔پولیس کے مطابق انہوں نے نامعلوم نقاب پوشوں کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے اور واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More