کبل،سولہ سالہ پرانی دشمنی ختم،فریقین کے مابین تحریری صلح نامہ

فریقین کے مابین صلح کیلئے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )کبل کے علاقہ سوئیگلئی میں 16 سال پرانی دشمنی ختم،فریقین میں صلح،مقامی مشران نے صلح میں اہم کردار ادا کیا۔علاقائی مشران نے فریقین کے مابین تحریری صلح نامہ کرادیا۔ گزشتہ روز تحصیل کبل کے علاقہ جاؤنڈ سوئیگلئی میں دو فریقین کے مابین مقامی جرگہ مشران عمران باچا،محمد زیب خان،دوست محمد خان،شاہ وزیر خان،میاں زرین اور میاں گل دوستان نے دن رات کوششیں کرکے فریقین اول بخت زادہ،شہزادہ،باز خان،نیک زادہ اور فریق دوم گل،محمد رحیم،ہادی خان،باچہ،صیب کے درمیان پرانی دشمنی ختم کرکے دوستی میں بدل دی آج سے تقریباً پندرہ سولہ سال پہلے فریقین کے مابین جھگڑے میں ایک فریق سے مانڑوں ولد گل جاں بحق جبکہ صیب نامی شخص زخمی ہوگیا تھا جس پر علاقے میں لوگوں کو شدید تشویش اور پریشانی لاحق تھی اس دشمنی کو ختم کرانے میں مقامی مشران نے بھرپور کردار ادا کیا جو رنگ لے آیا فریقین کے مابین صلح کیلئے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے تحصیل چیئرمین سعید خان،دوست محمد خان،شاہ وزیر خان،بخت چمیل اور دیگر مشران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج انتہائی خوشی اور مسرت دن ہے جس میں دونوں فریقین کے مابین علاقے کے مشران نے دن رات ایک کرکے صلح کیلئے راضی کیا اس سے دونوں طرف محبت اور دوستی میں اضافہ ہوگا اور علاقے کے عوام کو نہ صرف اطمینان نصیب ہوئی بلکہ پورے علاقے میں خوشی کی ایک لہر پھیل گئی ہم امید رکھتے ہیں کہ صلح کے بعد فریقین آپس میں بھائی چارے کا بھرپور مظاہرہ کرینگے اور ایک دوسرے کے ساتھ خندہ پیشانی اور محبت سے پیش آئیں گے اس موقع پر مقررین نے صلح میں بھرپور کردار ادا کرنے پر علاقائی مشران کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ ان کی جدوجہد سے یہ پرانی دشمنی ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئی مشران جرگہ نے اس موقع پر فریقین کو ایک دوسرے سے بغلگیر کرکے دشمنی دوستی میں بدلنے کا عزم کیا اور فریقین کے مابین ایک تحریری صلح نامہ کرایا تاکہ آئندہ یہ تحریر نامہ بوقت ضرورت کام آئیں منعقدہ تقریب میں ڈی آر سی کبل کے چیئرمین رفیق خان کے علاؤہ علاقے کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور فریقین کو صلح پر مبارک باد پیش کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More