حلال فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری،دودھ کی دکان سیل، تندور،پاپڑ بنانے کے کارخانوں سے مصالحہ ضبط

بریانی ریسٹورنٹ سے 40 کلو نان  گریڈ کلر اور 150 کلو چائنہ سالٹ ضبط کر لی گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ضلع سوات ٹیم کی کاروائیاں جاری،خفیہ اطلاع پر پاپڑ بنانے والے کارخانے سے سینکڑوں کلو مضر صحت مصالحہ ضبط، منگلور میں دودھ کی دکان سے مصنوعی دہی میں استعمال ہونے والے اجزاء بھاری مقدار میں ضبط دکان سربمہر، اس کے علاوہ بریانی ریسٹورنٹ سے 40 کلو نان  گریڈ کلر اور 150 کلو چائنہ سالٹ ضبط کر لی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ملاکنڈ ڈویژن ڈاکٹر مراد علی نے میڈیا نمائندگان کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع اور پرائم منسٹر سیٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر ضلع سوات میں کاروائیاں جاری ہے اور ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ڈی جی کے پی فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایات ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More