کوکارئی میں زمین کا تنازعہ ایک بھائی کی جان لے گیا، دوسرا زخمی

پولیس نے دونوں سے پستول برآمد کر لی ہے جبکہ واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) کوکارئی  میں زمین کے تنازعے پر دو بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، ایک جاں بحق دو سرا زخمی ہوگیا۔پولیس نے رپورٹ درج کرلی۔ کوکارئی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او بخت اللہ خان کے مطابق کوکارئی کے علاقہ ڈھیرئی میں سابقہ پولیس اہلکار کے بیٹوں سبز علی اور رحمت علی نے زمین کے تنازعہ پر ایک دوسرے پر پستول سے فائرنگ کردی جس کے باعث دونوں زخمی ہوگئے۔ دونوں بھائیوں کو زخمی حالت میں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق سبز علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے دونوں سے پستول برآمد کر لی ہے جبکہ واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق سبز علی بنڑ پولیس اسٹیشن میں ڈی ایف سی کی پوزیشن پر تعینات تھا جس کا بیلٹ نمبر2808 تھا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More