خوازہ خیلہ میں نامعلوم نقاب پوشوں نے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور مشتبہ افراد کو انٹاروگیٹ کیا جا رہا ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں نامعلوم نقاب پوشوں میں گھر میں گھس کر ایک شخص کو قتل کردیا، پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس اسٹیشن خوازہ خیلہ کے مطابق علی حیدر ولد امیر حیدر نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات ڈھائی بجے کے قریب نامعلوم پانچ نقاب پوش ان کے گھر میں گھس گئے اور اُن کے بیٹے زاہد علی  پر فائرنگ شروع کردی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے اُس کا بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق زاہد علی کو ایک گولی لگی ہے جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور مشتبہ افراد کو انٹاروگیٹ کیا جا رہا ہے جلد ہی قاتلوں کا پتہ چل جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More