سعودی عرب واپس نہ جانے پر بیوی نے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ملزمہ نے انکشاف کیا کہ اسکا شوہر 02 ماہ قبل سعودیہ سے واپس آیا تھا اور واپس نہیں جار ہا تھا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )خوازہ خیلہ میں قتل کے واقعے کا ڈراپ سین ، پولیس نے مقتول کی بیوی اور بیٹی سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ سمیت زیورات اور کرنسی بھی برآمد کر لی گئی۔ایس پی آپر سوات خانخیل خان  نے  دیگر پولیس نفری کے ہمراہ پریس  بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 27 نومبر کی رات علاقہ بھٹی خوازہ خیلہ میں زاہد علی ولد علی حید ر کو گھر میں گھس کر  قتل  کیا گیا تھا ۔ پولیس مو قع پر پہنچی تو مقتول کی بیوہ مسماۃ شمیم نے بتایا کہ 05 نا معلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر میرے شوہر زاہد علی کو قتل کرکے42696  سعودی ریال, 3لاکھ 23ہزار 730 پاکستانی کرنسی،  12 تولے سونا اور 05 عدد موبائل فون چھین لئے اور فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کے دوران مقتول کی بیوی کو انٹاروگیٹ کیا۔جس نے دوران تفتیش پورا معاملہ اگل دیا اور اعتراف کیا کہ اس کے اپنے شوہر زاہد علی  کے ساتھ تعلقات اچھے نہ تھےاور اس  نے 30 سال قبل شادی کے چھٹے مہینے سعودی عرب جاکر ان سے منہ موڑ لیا تھا ۔ ملزمہ نے انکشاف کیا کہ اسکا شوہر 02 ماہ قبل سعودیہ سے واپس آیا تھا اور واپس نہیں جار ہا تھا  ۔ جس پر اس نے اپنے بھانجے ثاقب ولد بشیر احمد سکنہ بنڑ مینگورہ سے صلاح مشورہ کرکے اس کےقتل کا منصوبہ بنایا ۔ جس نے اپنے دوست ریاض ولد ختر گل سکنہ بنٹر مینگورہ سے مل کر  ہمارے گھر میں داخل ہوکر میرے شوہر کو قتل کردیا  ۔ ایس پی آپرسوات خانخیل خان  نے کہا کہ اس قتل میں مقتول کی بیٹی مسماۃ حراء کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے با قاعدہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمہ نے ثاقب اور ریاض کو 4 لاکھ روپے دینے کا لالچ دیا تھا جس میں  ڈیڑ ھ لاکھ روپے کی ادائیگی بھی کی گئی تھی ۔ ملزمان سے 42696  سعودی ریال, 3لاکھ 23ہزار 730 پاکستانی کرنسی ، 12 تولے سونا اور موبائیل فون بھی برآمد کرلئے گئےہیں۔ انہوں نےکہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران وجہ قتل گھریلو نا چاقی معلوم ہوئی ہے تاہم ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More