سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مالم جبہ میں سائیکل ریس

ریس میں حصہ لینے والے تمام جوانوں کو حوصلہ افزائی کے انعامات دئے گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے سیاحتی مقام ملم جبہ میں سائیکل ریس کے مقابلوں اختتام پذیر ہو گئے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل سپورٹ آفیسر کاشف فرحان  اور اے سی چارباغ شاکر اللہ نے کہاکہ سوات میں سرمائی موسم کی سیاحت کے لئے سرگرمیاں جاری ہے اس سلسلے میں ملم جبہ میں سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیاتاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح علاقے کا رخ کریں، ہم سیاحوں کو سوات آنے پر خوش امدید کہتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ  سیاحوں کو بہتر ماحول اور تفریح کی مواقع فراہم کررہے ہیں،  سائیکل ریس میں 35سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا،  اس موقع پر، ریس جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے، ریس میں حصہ لینے والے تمام جوانوں کو حوصلہ افزائی کے انعامات دئے گئے اتاہم ریس میں  ابوزر نے پہلی جبکہ ذیشان نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے ریس اپنے نام کردیا، اس موقع پر اے سی چارباغ شاکراللہ اور ریجنل سپورٹ افیسر کاشف نے کھلاڑیوں میں ٹرفیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...