الخدمت فاؤنڈیشن نے کسانوں کو84 لاکھ روپے کا امدادی پیکج دے دیا

امدادی پیکج کی لاگت 70,000 روپے تھی جسمیں گندم،کھاد اور ضروری ادویات شامل تھیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے زیر اہتمام سوات بھر کے سیلاب سے متاثرہ 120 کاشتکاروں اورکسانوں کو84000 لاکھ روپے پر مشتمل امدادی پیکج تقسیم کیاگیا۔ امدادی پیکج کی لاگت 70,000 روپے تھی جسمیں گندم،کھاد اور ضروری ادویات شامل تھیں۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق،الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے ضلعی صدر محمد زادہ،ضلعی جنرل جنید شہاب،برکت علی خان بابا اور دیگر بھی موجود تھے۔ضلعی صدر محمد زادہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے کاشتکاروں اور کسانوں کی بحالی کیلئے خطیر رقم کا خصوصی پروگرام شروع کیا ہے جس سے ہزاروں کسانوں کو گندم،کھاد اور ضروری ادویات پر مشتمل پیکجز دیئے جارہے ہیں،پہلے فیز میں سوات میں 120 کسانوں اور کاشتکاروں کو پیکج دیا گیاجبکہ دوسرے فیز کیلئے لائحہ عمل طے کیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہر سطح پر ملک بھر میں دل کھول کر سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہیں،اس وقت الخدمت تعمیر وطن پروگرام کے تحت ہزاروں سیلاب زدگان کی گھروں کی تعمیر اور کسان بحالی پروگرام میں ہزاروں کسان بھائیوں کی مدد میں مصروف ہیں، انشاء اللہ الخدمت فاؤنڈیشن حالیہ سیلاب سے متاثرہ ہر شخص کی مدد آخری فرد تک جاری رکھے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن نے کاشتکاروں اور کسانوں کی بحالی کیلئے خطیر رقم کا خصوصی پروگرام شروع کیا ہے جس سے ہزاروں کسانوں کو گندم،کھاد اور ضروری ادویات پر مشتمل پیکجز دیئے جارہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More