جرائم پیشہ افراد کے لئے سوات میں کوئی جگہ نہیں،ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور

سوات پولیس ضلع بھر میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیےاپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور نے سوات پریس کلب کے صحافیوں سے ڈی پی او آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سوات پریس کلب کے چئیرمین سعید الرحمن نے انہیں سوات آنے پر خوش آمدید کہا اور سوات پریس کلب کے تمام عہدیداران اور ممبران کا تعارف کیا ، پریس کلب اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ جنرل سیکرٹری نیاز احمد خان نے سوات کے صحافیوں اور پولیس کے تعلقات و تعاون کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ۔ اس موقع پر سوات یونین آف جرنلسٹ کے  صدر محبوب علی، سلیم اطہر، شیرین زادہ اور پریس کلب کے دیگر ممبران صحافی بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈا پور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے جرائم کے سد باب کے لئے دونوں کے مابین اچھے تعلقات اور ساز گار ماحول کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات پولیس ضلع بھر میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیےاپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرائم، منشیات فروشی اور دیگر جرائم کرنے والے افراد کے لئے سوات میں کوئی جگہ نہیں، سوات کو منشیات سے پاک بنانا، جرائم کی بیخ کنی کرنا اور سیاحوں کو سازگارو پرامن ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ پریس کلب کے عہدیداران و ممبران نے  امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے پر سوات پولیس کے کردار کو سراہا اور نو تعینات ڈی پی او کو ٹریفک سمیت دیگر اہم مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے صحافیوں کو یقین دہانی کرائی کہ سوات کے مسائل کے حل کے لئے مل کر کام کریں گے اور کمیونٹی کو اس میں شامل کریں گے کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر ان مسائل پر قابو پانا ممکن نہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More