روڈ اطراف میں ملبہ اور تعمیراتی مواد ڈالنے پر پابندی میں مزید دو ماہ کی توسیع

خلاف ورزی کی صورت میں 188 پی پی سی کے تحت کاروائی ہوگی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں کسی بھی قومی شاہراہ، روڈ کے اطراف اور چوکوں پر تعمیراتی مواد، ملبہ، پھتر، کرش وغیرہ ڈالنے اورجمع کرنے پر پابندی میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔پابندی میں توسیع دفعہ 144 کے تحت کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات جنید خان کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ عوام اور کچھ سرکاری محکمے تعمیراتی کام عمل میں لاتے ہوئے تعمیراتی مواد اور ملبہ روڈ سائڈ پر جمع کرتے ہیں جس سے روڈ جا بجا بند ہونے سے عوام کو امدورفت میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور حادثات رونما ہوچکے ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں 188 پی پی سی کے تحت کاروائی ہوگی۔ پابندی کا اطلاق مذید دو مہینے کے لئے ہوگا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More