سوات تعلیمی بورڈ، پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز اور کیش ایوارڈز تقسیم

طلبہ و طالبات لائسہ نور،اویس احمد، خمارو خالق، سونیا اور صابرینہ کو میڈل اور کیش ایوارڈ سے نوازہ گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات تعلیمی بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام میڑک امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لئے میڈلز اینڈ کیش ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،ودودیہ ہال سیدو شریف میں تقریب کے دوران پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات لائسہ نور،اویس احمد، خمارو خالق، سونیا اور صابرینہ کو میڈل اور کیش ایوارڈ سے نوازا گیا،اس موقع پر سیکرٹری ایجوکیشن خیبر پختونخوا معتسم باللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دنیا کی رفتار کو دیکھ کر اپنی رفتار کو اپ گریڈ کرنا ہوگا۔ جب اپ تعلیم کو تسخیر کا زریعہ نہیں بنائینگے اپ ترقی نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کے پر نہیں کاٹنے چاہیئے بلکہ انہیں مہذب انسان بنانا چاہئیے۔بچوں کو اہمیت دینے سے ہی ان کا ٹیلنٹ ڈسکور ہوتا ہے۔ذہن اللہ نے صرف پیسہ بنانے کے لئے نہیں بنایا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہر بچہ ایک یونیورس ہے۔ ہر بچے کی خصوصیات ایک دوسرے سے الگ ہے۔ دنیا بچوں کو کائنات سمجھ رہی ہے اورہم فزیکل باڈی،ہمیں اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے لئے سنجیدہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے کمزور ممالک دنیا کو بہت کچھ دے رہے۔کے پی کے حکومت ہر سکول کو لیبارٹری دینے کی کوشش کررہی ہے،لیبارٹریز بنانے سے بچے سائنس کے میدان میں اگے جاسکیں گے،بچوں کو جذبات کے اینگل سے ڈیل کریں. پشاور اور ایبٹ ابار  بورڈ کا امتحان ڈیجیٹل ہوگا۔سکول سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانے کے لئے حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔تقریب میں سوات بورڈ کے چیئرمین نبی شاہ، بچوں کے والدین اور اساتذہ نے شرکت کی

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More