19 سالہ زین کے مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا

پولیس کے مطابق ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے 19 سالہ زین کے مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا، پولیس نے پانچ دن بعد ملزم تک رسائی حاصل کرلی، پولیس ذرائع کے مطابق 5 دسمبر کو پولیس اسٹیشن منگلور کی حدود میں 19 سالہ زین رحمان ولد نور رحمان سکنہ عزیز اباد مینگورہ کو کسی نامعلوم افراد نے بے دردری سے قتل کردیا۔ انیس سالہ زین کی لاش برآمد ہونے کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ واقعے کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی تھی۔ پولیس نے بڑی مہارت سے پانچ دنوں کے اندر اندر ملزم تک رسائی حاصل کرلی اور مبینہ ملزم عصمت علی ولد اختر علی سکنہ مینگورہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More