چارباغ میں نامعلوم افراد نے امن کمیٹی کے ممبر کو قتل کردیا

محمد ولد امیر زرین شام کے وقت گھر جا رہا تھا کہ پہلے سے تاک لگائے نامعلوم افراد نے اُن پر فائرنگ کھول دی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقہ اشاربنڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی ممبر جاں بحق ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ اشاربنڑ میں امن کمیٹی ممبر محمد ولد امیر زرین شام کے وقت گھر جا رہا تھا کہ پہلے سے تاک لگائے نامعلوم افراد نے اُن پر فائرنگ کھول دی جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More